نئی دہلی ، 3 ؍اگست(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )پاکستان میں سارک ممالک کے وزیر داخلہ کی کانفرنس کو لے کر سیاسی مارکیٹ سرحد کے دونوں پارسج گیاہے۔حافظ سعید نے جہاں پاکستان حکومت سے اپیل کی ہے کہ راج ناتھ سنگھ کو کانفرنس میں شرکت نہ کرنے دیا جائے، وہیں سینئر وکیل اور راجیہ سبھاممبر پارلیمنٹ رام جیٹھ ملانی نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ کو پاکستان جاکر آئی ایس آئی کی قلعی کھولنی چاہئے۔یہی نہیں۔ انہوں نے وہ اس کے لئے راج ناتھ کو مشورہ دینے کی بھی بات کہی۔رام جیٹھ ملانی نے بدھ کوکہاکہ پاکستان کشمیرکا مسئلہ ضرور اٹھائے گا۔ایسی صورت میں ہندوستان کے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کوبھی پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی کارگذاریوں کی قلعی کھولنی چاہئے۔جموں وکشمیرپرمنعقد یک سمینار میں جیٹھ ملانی نے کہاکہ آپ راج ناتھ سنگھ تک میرا یہ پیغام پہنچا دیں کہ اگر وہ چاہیں توپاکستان جانے سے پہلے وہ مجھ سے صلاح مشورہ کر سکتے ہیں۔میں ان کو بہت پوٹ بتا دوں گا۔راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ جیٹھ ملانی نے کہا کہ بھارت کو کافی سوجھ بوجھ سے کشمیر معاملے پرپاکستان کوگھیرے گا۔کشمیر معاملے پر منعقد سمینار میں مدھوکشور، غلام حسن میر، سشیل پنڈت، شکار دللت، وکیل اشوک بھان سمیت کشمیر سے جڑی کئی ہستیاں شامل ہوئیں۔